لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)گوشت مارکیٹ میں نصب واٹرسپلائی کی دونوں ٹربائنیں خراب ،علاقہ کربلابن گیا،اس سلسلہ میں معلوم ہواہے کہ گوشت مارکیٹ لالہ موسیٰ نزدایم بی گرلزہائی سکول میں نصب ٹی ایم اے کی واٹرسپلائی کی ایک ٹربائن کی موٹرجل گئی ہے اور دوسری کا بورخراب ہوگیاہے ،دونوں ٹربائنیں اکٹھی خران ہونے سے علاقہ مکین پینے کے صاف پانی کی بوندبوندکو ترس گئے ،عوامی وسماجی حلقوں نے اے سی کھاریاں وایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے کھاریاں میاں اقبال مظہرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے