ممبئی ……بالی ووڈ کے فلمساز و ہدایتکار،گلوکار اور اداکار فرحان اخترآج 9 جنوری کو اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ9جنوری1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے فرحان اختر نے1991ء میں 17برس کی عمر میں معروف سینماٹوگرافر ہدایت کار من موہن سنگھ کی فلملمحے میں انکی شاگردی کی۔1997ء میں فلم ہمالیے پترا میں ہدایتکارپنکج پرشہارکی معاون کی حیثیت سے کام کرنے والے فرحان اختر نے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کاآغاز فلم دل چاہتا ہے اور لکشیاسے کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔فلم راک آن،لک بائی چانس،کارتھک کالنگ کارتھک ،زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور بھاگ ملکھا بھاگ میں شاندار صلاحیتوں کے اظہار پر مداحوں نے انہیں بیحد سراہا۔ واضح رہے کہ ان کی سالگرہ سے ایک روز قبل یعنی کہ 8 جنوری کو ان کی فلم وزیر سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔