برلن…….ا کثر نوجوان اپنے دوستوں کے سامنے شیخیاں بگھا رنے کے عادی ہوتے ہیں جو کبھی کبھی ان کیلئے مصیبت کا دعوت نامہ بھی ثابت ہوتی ہے۔ایساہی کچھ ہوا اس جرمن نوجوان کے ساتھ جو اپنے گھرکے عقبی گارڈن میں واقع منجمدسوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر برف میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن بیچارے کو لینے کے دینے ہی پڑ گئے۔برف توڑ کر سوئمنگ پول میں تیراکی کی کوشش میں اس سرپھرے نے چھلانگ تو لگا دی لیکن برف جوں کی توں رہی، بس نوجوان اپنی ہڈیاں سہلا نے پر مجبو ر ہو گیاجبکہ اس کے دوست ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوتے ضرور نظر آئے۔