میر پور آزاد کشمیر…….میرپور آزادکشمیر کے مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 12افراد بے ہوش ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کےمطابق میرپور آزادکشمیر کےسیکٹر ڈی 4 میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانےسے12افراد بے ہوش ہوگئے، متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں 7کی حالت کی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ہوٹل کے منیجر سمیت عملہ کے دیگر افراد گرفتار اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔