لاہور ….لاہور کی احتساب عدالت نےڈی ایچ اےسٹی منصوبےمیں16ارب روپے کےمبینہ فراڈمیں ملوث ملزم حماد ارشد کو2 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے سپرد کردیا۔ڈی ایچ اےسٹی منصوبےمیں16ارب روپےکےمبینہ فراڈمیں ملوث ملزم حماد ارشدکی ایک روزہ جسمانی ریمانڈختم ہونے پر نیب عدالت میں پیشی ہوئی۔نیب وکلاءکی درخواست پرعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں مزید2دن کی توسیع دےدی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں حماد ارشد کےوکلاءکا کہنا تھا کہ الاٹمنٹ لیٹر ڈی ایچ اے نے جاری کیے،حماد ارشدکی خواہ مخواہ کردار کشی کی جارہی ہے ۔ڈی ایچ اے کےوکیل کاکہناتھا کہ ملزم نے پاک آرمی کے شہداءکے خاندانوں سمیت ہزاروں افرادسے فراڈ کیا،کارروائی قانون کےمطابق کی جا رہی ہے ۔حماد ارشدکی پیشی کےموقع پر سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کئےگئے تھے،ملزم کو اب پیر کے روز نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مزیدملزموں کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔