لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )وزیر پانی و بجلی نے 2018تک بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوگی کہہ کر عوام کو مایوس کردیا PTIکے راہنما ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران تو کہتے تھے کہ چھ ماہ میں بجلی ختم ہو جائے لیکن اڑھائی سال گزر گئے لیکن اب خواجہ آصف وزیر بجلی نے یہ بیان دیا کہ 2018تک بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوگی آخر عوام کدھر جائے گزشتہ حکومت بھی یہی کہتی رہی کہ لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے پانچ سال بعد وہ گھر چلے گئے پھر موجودہ حکومت کا بھی یہی کہناتھا کہ جلد لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے لیکن اب 2018تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوگی تو کب ختم ہوگی صرف عوام کو طفل تسلی وعدوں پر رکھا جاتا ہے