counter easy hit

فکس اِٹ مہم چلانے پر پولیس ساتھیوں کو پکڑ رہی ہے، عالمگیر

Fix campaigning

Fix campaigning

کراچی ……کراچی میں گٹروں کے منہ بند کرنے کی مہم چلانے والے شہری عالمگیر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ فکس اٹ مہم چلانے پر پولیس کی جانب سے ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ عالمگیر خان آج گلستان جوہر تھانے پہنچے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گلستان جوہر پولیس نے فکس اٹ مہم کی حمایت کرنے پر ایک نوجوان طالب علم کی گاڑی قبضے میں لے لی جو قابل مذمت ہے۔جوہر تھانے کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ شہر کو سدھارنے کی مہم چلا رہا ہوں، سمجھ نہیں آرہا رکاوٹ کیوں ڈالی جارہی ہے، اگر حکومت اپنا کام کرے تو شکریہ ادا کروں گا، ورنہ فکس اٹ اپنا کام جاری رکھے گی۔گاڑی چھڑوانے کے لئے عالمگیر خان نے ساتھیوں سمیت گلستان جوہر تھانے میں دھرنا بھی دیا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ جس گاڑی کے لیے دھرنا دیا گیاہے، اس کا نمبرپلاٹس پرقبضے کے مقدمے میں درج ہے،واحد بخش نامی شہری نے 6جنوری کو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا،ایف آئی آر میں پلاٹس پر قبضے کیلئے آنے والے افراد کی 3گاڑیوں کے نمبر موجود ہیں ۔عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ جھوٹا ہے اور فکس اٹ کی مہم کو روکنے کی کوشش ہے۔انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے ملنے والے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان بھی کردیا۔