نیویارک……..امریکا میں پاوربال جیک پوٹ کا اعلان ہونے سے چند گھنٹوں پہلے لاٹری کی رقم 90 کروڑ ڈالر تک جاپہنچی، انعامی رقوم کے گزشتہ سارے رکارڈ ٹوٹ گئے۔امریکا میں اس بار پاور بال لاٹری کی رقم سابقہ تمام رکارڈ توڑتے ہوئے نوے کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے،نومبر میں چالیس ملین ڈالر سے شروع ہونے والے اس پاور بال جیک پاٹ کو ابھی تک کوئی نہیں جیت سکا ہے۔اس جیک پاٹ کے لیے چھ خانوں میں نمبر پوشیدہ ہیں جنھیں جیتنے کےلیے کئی ہفتوں سے کوششیں جاری ہیں لیکن ہر بار عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر اس بار بھی کوئی نصیب کا دھنی نہ بن سکا تو اگلی لاٹری کھلنے تک اس لاٹری کی قیمت ایک ارب تیس کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔