جامشورو میں ماہر ڈاکو بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 15 لاکھ روپے لے اُڑا۔ منہ پر کپڑا ہاتھ میں ہتھوڑا، اے ٹی ایم مشین کو پھوڑا اور پھر رقم لے کر فرار ہو گیا۔جامشورو: (یس اُردو) رواں ماہ 3 جنوری کو جامشورو کی سندھ یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی میں واقع نجی بینک کی آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین میں ڈاکو تن تنہاء داخل ہوا۔ منہ پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھوڑا تھامے اس ہوشیار ڈاکو نے پہلے تو اے ٹی ایم مشین پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر اسپرے کیا اور پھر مشین کی توڑ پھوڑ شروع کی کچھ ہی دیر میں ڈاکو اے ٹی ایم مشین سے پندرہ لاکھ روپے لے اُڑا۔پولیس کا مؤقف ہے کہ ماہر ڈاکو نے چہرے پر نقاب پہنا ہوا تھا جس کے باعث اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ البتہ اے ٹی ایم مشین کے باہر موجود افراد کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کی گرفتاری ممکن ہو سکے۔