صوبائی وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جیسے ہمارا حتساب ہوتا ہے، مرکزی حکومت کا بھی اسی طرح کیا جائے، سیف الرحمان کی باتیں بھی سامنے آنی چاہیں۔
کراچی: (یس اُردو) پیپلز میڈیا سیل میں وزیر خوراک ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بی بی کے دور میں سیاسی بنیادوں پر کسی کی گرفتاری نہیں ہو ئی۔ 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کی جا رہی ہے، سندھ اہم صوبہ ہے یہاں بے چینی پھیلنے سے پنجاب میں بھی بے چینی پیدا ہو گی، سندھ اور پنجاب کے درمیان صرف بہتری کا نہیں تباہی کا بھی موازنہ کیا جانا چاہئے۔ وفاق کو جنت کا ٹکٹرا صرف پنجاب ہی دکھتا ہے، کسی ایک صوبے کے بجائے صرف پاکستان کی بات ہونی چاہئے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں قحط کی صورتحال نہیں ہے، سفارشات مرتب کر لی ہیں وزیر اعظم تک پہنچائیں گے۔