کراچی…….متحدہ قومی موومنٹ نے میئر ، ڈپٹی میئر ،چیئرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں تاخیر کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر کنوینر فاروق ستار نے نامزد میئر ، دپٹی میئر اور دیگر منتخب نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر بلدیات نے نمائشی صفائی مہم کا آغازکیا، منتخب نمائندے ہوتے ہوئے وزیر بلدیات کو کیا حق ہے کہ صفائی مہم کے اعلان کرے ، منتخب نمائندوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔فاروق ستارنےکہا کہ کاش یکم جنوری سے منتخب نمائندے اپنا کام شروع کردیتے ،الیکشن کمیشن بھی اپنے بنیادی ذمہ دارے سے انحراف کررہا ہے ہم الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے احتجاج کرتےہیں ۔ایک دو روز میں تمام منتخب نمائندے صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔میئر ،ڈپٹی میئر ، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کے لئے اسمبلیوں میں بھی قراردیں جمع کرائیں گےابھی دیئے جانے والے ٹھیکے ہوسکتا ہے آئندہ آنےوالے میئر منسوخ کردیں