لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت چیئر مین یونین کونسل برنالی میاں شیراز احمد برنالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ خدمت کا مشن پوری توانائی سے جاری رہے گا اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے والد محترم سابق چیئر مین میاں مسعود احمد برنالی مرحوم نے ساری زندگی لوگوں کی خدمت اور تابعداری کا درس دیا اس کیلئے ہم آئیندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرتے ہیں میاں شیراز برنالی نے مزید کہا ہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں پھر لوگوں کی خدمت اور تابعداری کرنے کا موقع دیا ہے ہم اپنے وسائل اختیارات سے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کریں گے ہمارے دروازے ہرو قت لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلے ہیں ہم خوشی ہوتی ہے کہ جب کسی کے کام آیا جائے ہم خدمت کی خاطر تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہ کریں گے