counter easy hit

اقتصادی راہداری پربالغ نظری کا مظاہرہ کیا جائے ،چوہدری شجاعت

 Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور…….مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے میںملکی سالمیت اور یکجہتی سے نہ کھیلیں، اتنے بڑے منصوبے پر سیاسی بصیرت کا فقدان بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور خطے میں تبدیلی اور تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سےسیاستدان اس پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے نام پر پورے ملک کو گوناگوں مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال کالاباغ ڈیم ہے۔دنیا میںکوئی بھی تمام مسائل یا معاملات پرسو فیصد اتفاق رائے حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان سو فیصد اتفاق رائے سے قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں اور باالخصوص بھارت اس عظیم منصوبے پر خوش نہیں۔