نئی دہلی………بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کی منسوخی کی خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھارتی اخبار کو پاک بھارت مذاکرات منسوخی سے متعلق انٹرویو نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ صحافیوں سے بات کرتے ہیں،لیکن انھیں یاد نہیں کہ ایسا کوئی انٹرویو دیا، اجیت دوول نےایسا کوئی بھی بیان دینے کی سختی سے تردید کی ہے۔