counter easy hit

مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دہشت گرد ہلاک

Muzaffargarh police, militants

Muzaffargarh police, militants

کوٹ ادو……کوٹ ادو میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ،پولیس کیمطابق ہلاک ہونے والا ملزم بنک ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔مظفرگڑھ کی تحصیل کو ٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر عرف وسا کے نام سے ہوئی ہے جس سے ہینڈ گرینیڈز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ڈی پی او ملک اویس احمد کےمطابق ملزم ضلع میں ہونے والی متعدد بنک ڈکیتیوں اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور 2014ء میں سنانواں میں ہونے والی بنک ڈکیتی کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ایک سیکورٹی گارڈ کو جاں بحق اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی ہے ۔