counter easy hit

ایان علی پاسپورٹ کیس، سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Ali passport case next week

Ali passport case next week

اسلام آباد…….کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے پاسپورٹ حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کسٹم حکام کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ کی جانب سے ملزمہ ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کرنے کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل پر سماعت کی، تاہم پراسیکیوٹر سپریم کورٹ اور وکیل صفائی لطیف کھوسہ لاہور میں عدالتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیاراور درخواست کے قابل سماعت ہونے پربحث کی جائے گی۔