counter easy hit

علماء کرام ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان کی ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق سے خصوصی ملاقات

meeting of the DPO Gujrat opinion

meeting of the DPO Gujrat opinion

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی کی قیادت میں علماء کرام ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان کی ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق سے خصوصی ملاقات،ملاقات میں ضلع میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرامورزیربحث آئے ،ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام میں علماء کرام خصوصاً تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے قائدین اور کارکنان کا محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون قابل تحسین ہے ،انہوں نے ہمیشہ میرادست وبازوبن کرضلع کو بدامنی ،انتشارکی آگ سے بچایاہے ،خصوصاً لالہ موسیٰ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پرتحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان نے ملزم کو پکڑکرحوالہ پولیس کرکے ضلع کو بدامنی سے بچالیا،جس پر میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان کا دلی شکرگزارہوں اور میں بھی وعدہ کرتاہوں کہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے قائدین اور ذمہ داران سے بھرپورتعاون کرکے ضلع میں امن کو یقینی بناؤں گا،وفدمیں مفتی عبدالرحمٰن نعیمی،پیرمحمداکرم دیوانہ،چوہدری فیصل اخترگجرانچارج میڈیاسیل تحریک تحفظ اسلام پاکستان ،نوشادخاں جلالی ودیگرکارکنان شامل تھے۔