counter easy hit

ہاکی چیمپئن شپ پی آئی اے کی فتح کےساتھ اختتام پذیر

Hockey PIA with victory

Hockey PIA with victory

کراچی……قومی کھیل کی قومی چیمپئن شپ کئی نشیب و فراز سے گزر کر دفاعی چیمپئن پی آئی اے کی فتح سے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی،کئی سال بعد ہاکی کلب آباد نظر آیا، شائقین کا شور اور ہلہ گلہ عروج پر رہا۔
چیمپئن شپ میں پہلی بار ویڈیو ریفرل سسٹم کو بھی متعارف کرایا گیا، جس کی وجہ سے کوئی ٹیم بھی ریفری کے فیصلے پر احتجاج کرتی نظر نہیں آئی۔طویل عرصے بعد یہ بھی دیکھنے کو ملا کہ فاتح ٹیم کو پہلی تین پوزیشن لینے والی ٹیموں کو لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے گئے، فاتح ٹیم تین لاکھ، رنر اپ دو لاکھاور تیسری پوزیشن پرآنے والی ٹیم ایک لاکھ روپے کی حقدار قرار پائی ۔چیمپئن شپ میں جہاں بہت کچھ اچھا تھا وہیں خراب فیصلوں نے اس ایونٹ کو گہنا بھی دیا ۔سیمی فائنل میں جس طرح دو ٹیمیں لڑتی نظر آئیں وہ جگ ہنسائی کا سبب بنیں،کھلاڑی تو کھلاڑی آفیشلز بھی بجائے لڑائی ختم کرانے کے خود بھی الجھ پڑے۔چیمپئن شپ سے ہاکی کلب آباد تو ضرور ہوا لیکن روشن نہ ہوسکا، فلڈ لائٹس میں میچز کرانے کے دعوے تو کئے گئے لیکن جب لائٹس روشن ہوئیں توچراغوں میں روشنی نہ رہی، بیشت لائٹس خراب نکلیں، یوں ایک میچ بھی فلڈ لائٹس میں نہ ہوسکا۔چیمپئن شپ میں 19ٹیموں نے شرکت کی جن کے درمیان 44میچز ہوئے، سو سے زائد گولز ہوئے،چیمپئن شپ کے نتائج میں تبدیلی نظر آئی نہ کوئی نیا ٹیلنٹ ملا، نئی ٹرف پر پرانے کھلاڑیوں کے ایکشن کے ساتھ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔