کراچی ……کراچی میں مصور اور ماہر نفسیات کے آرٹ کے منفرد فن پاروں کی نمائش جاری ہے جو آرٹ تھراپی کے تصور کو اجاگر کررہے ہیں۔ذہنی الجھنوں اور جزباتی کشمکش کا کھلا اظہار لیے مصور ڈاکر سید علی واصف کے ان بیشتر فن پاروں میں واضع طور پر نمایاں یہ ڈپریشن اور ناامیدی ماہر نفسیات کی حیثیت سے ان کی طویل پریکٹس کا آئنہ دارہے۔نفسیات کی الجھنوں کو آرٹ کی شکل میں باہر نکالنے اور کینوس پر سلجھانے کا یہ عمل انہیں اپنے ذہنی کرب کو دور کرنے میں بھی تھراپی کی طرح مدد دیتا ہے۔meloncholia blues کے عنوان سے سایکٹریسٹ آرٹسٹ ڈاکٹر سید علی واصف کا یہ سولو شو سیٹی آرٹ گیلری کی جانب سے 16 جنوری تک جاری رہے گا۔