counter easy hit

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ڈگری معاملہ حل نہ ہو سکا

BZ university degree

BZ university degree

لاہور…..وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کاکہنا ہے کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء کو اسی یونیورسٹی کی ڈگریاں ملیں گی تاہم معاملے کے حل کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ۔
پیر کے روز بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء کے دن بھر احتجاج کے بعدآج صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نجی یونیورسٹی کے کیمپس گئےاور طلباء سے مذاکرات کیے ،بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت طلباء کی تعلیم کا حرج نہیں ہونے دے گی ،کمیٹی کام کر رہی ہے ،اس پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتے نہ ہی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض قانونی امور کے باعث کچھ تاخیر ہو رہی ہے ،پہلے مرحلے میں پاس طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی ۔