کراچی……سندھ ہائیکورٹ نے چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کے ڈی اے کے افسران کی درخواست ضمانت پر کارروائی کے لیے نیب کے تفتیشی افسر کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ملزمان میں ڈائریکٹر عبدالقوی ،ایڈیشنل ڈائرکٹر ناصر شیخ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان راشد عقیل شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے نیب کے تفتیشی افسر کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔