لاہور……پاکستان کیلئےنئےبھارتی ہائی کمشنر گوتم ہیمنت بامباوالے واہگہ کے راستے لاہور پہنچے، جہاں سے وہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ان کا کہناتھاکہ وہ امن کاپیغام لےکر پاکستان آئے ہیں۔
پاکستان کیلئےنئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم ہیمنت بامباوالےواہگہ پہنچے تو وِنگ کمانڈررینجرزکرنل بلال نےاستقبال کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جےپی سنگھ اور دیگرحکام بھی اس موقع پرموجودتھے،گوتم بامبا والے کااس موقع پر کہناتھاکہ پاکستان پہنچتے ہی کام شروع کر دیا، بھارتی حکومت نےجو ذمےداری سونپی ہے،اسے نبھائیں گے۔نئے بھارتی سفیرکاکہناتھا کہ وہ پہلی بارلاہور آئےہیں، یہاں کا موسم اتنا سرد نہیں، اچھے تعلقات اوربہتر رشتوں کا قیام ہی ان کی کوشش ہو گی۔خارجہ سیکریٹریزسطح کےمذاکرات کےحوالےسےجب نئےبھارتی سفیرسےپوچھاگیاتوانہوں نے جواب دینے سےگریز کیا، بعد میں وہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔