برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) رسول اللہ ۖ اور آل رسول سے محبت و عقیدت ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کا محور و مرکز ہے، دنیا کو دہشتگردی انتہا پسندی بد امنی جنگ و جدل تصادم سے محفوظ اور پر امن بنا نے کے لیے عشق رسول کے جھنڈے تلے متحد و منظم ہو نا پڑے گا، رسول اللہ ۖ اور اہلبیت کو تنقید کا نشانہ بنا نے والے دنیا میں بھی ذلیل و خوار اور آخرت میں بھی رسوائی کا سامنا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن سجا دہ نشین دربا ر عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف نے بنگلے ہال میں عظیم الشان جشن آمد رسول ۖ میں سینکڑوں کی تعداد میں موجود مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس روحانی و نورانی محفل پاک کی سرپرستی الحاج پیر محمد نقیب الرحمن سجا دہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف نے کی جبکہ نقابت کے فرائض معروف ٹی وی اینکر پرسن صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے سرانجام دیے اس موقع پر دنیا ئے اسلام کے عظیم ثناء خوان رسول ۖ الحا ج محمد اویس رضا قادری ، الحاج محمد یوسف میمن ، شہباز قمر آفریدی ، حافظ نور سلطان صدیقی ، سید الطا ف شاہ کاظمی ، حافظ غلام مصطفی قادری ، احمد رضا جما عتی ، قاری شاہد محمود قادری ، محمد عامر فیا ضی ، قا ری جا وید اختر ، حافظ احمد رضا قادری ، ذوالفقار علی حسینی ، شہزاد حنیف مدنی اور دیگر نے آقا نا مدار ۖ کو نعت کی صورت میں عقیدتوں اور محبتو ں کے پھول پیش کیے ۔ اس موقع پر مفتی محمد اقبال چشتی ، مفتی گل رحمن قادری ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، علامہ محمد نصیر اللہ نقشبندی ، مفتی محمد اقبال چشتی ، مفتی یا ر محمد قادری ، مفتی محمد اسلم بندیالوی ، علامہ قاضی عبد العزیز چشتی ، شہزاد قادری شفیق ، امام قاری محمد عاصم ایم بی ای ، حافظ محمد فاروق چشتی ، راجہ محمد اشتیا ق اور خداما ن دربا ر عالیہ محمد عید گاہ شریف خطیب الرحمن ، اسد محمود ، ساجد محمود ، شوکت رئوف ، محمد ثاقب جا وید ، شعیب حمید ، عرفان خالق ، ثاقب طا رق ، شہزاد یا سین ، محمد اشرف ، بشارت محفوظ ، قاسم صدیق ، طارق محمود ، محمد واجد ، اللہ دتہ ، راہب رشید ، عظیم شعیب ، محمد ریاست ، محمد عارف ، افتخا ر احمد طا ہر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں مردو خواتین نے خصوصی شرکت کی۔
صا حبزادہ حسان حسیب الرحمن نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کے امت پر احسانات کا بدلہ ہم اپنی پو ری حیات میں اتار نہیں سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول پاک ۖ کی نسبت اور محبت رکھنے والے کو کبھی بھی جہنم کی آگ چھو نہیں سکتی ہے ۔ آپ ۖ اور آپ ۖ کے پر نور گھرانے سے بغض اور عداوت رکھنے والا کبھی بھی کا میاب و کامران نہیں ہوسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میلا د کی محفلیں سجا نے والو ں اور مذہبی اجتماعات آنے والوں کے گھروں کو اللہ رب العزت رحمت و برکت سے معمور فرما دیتا ہے۔
الحاج پیر محمد نقیب الرحمن نے کہاکہ یو رپ یوکے اور دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کو اگر بقاء اور کامیابی درکا ہے تو اپنی اولا دوں کو دینی و دنیا وی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا میں کامیابی و کامرانی کا زینہ علم اور شعور و اآگہی ہے ہر مسلمان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہو ئے اسلامی تعلیما ت کو اپنا نصب العین بنا لے تو حیات جاوداں کا مصدا ق ٹھہرے گا۔
انہو ں نے کہاکہ آج مخالفین اللہ اور اسکے رسول کے نام پر انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ اسلام کی آفاقی تعلیما ت رکھنے والی درسگا ہو ں مساجد مدارس اور خانقاہوں کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کی محبت جس دل میں ڈال دی جا ئے وہ کبھی گمراہی اور بے راہ روی کا شکا ر نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اکرم ۖ کا دور قیامت کی صبح ہو نے تک قائم و دائم رہے گا۔