لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت میاں شوکت علی بانسریاں مزدوروں کے حقوق کی جنگ بڑے احسن انداز میں عرصہ دراز سے لڑ رہے ہیں بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں انگلینڈ سے آنے کے بعد انھوں نے خود کو مزدوروں خصوصا بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وقف کررکھا ہے اس حوالے سے مختلف تقریبات اور پروگراموں کا انعقاد کرچکے ہیں اور مختلف فورم پر مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرچکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ممتاز سماجی شخصیت راہنما بھٹہ لیبر میاں شوکت علی آف بانسریاں کو شاندار عوامی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونہی حسب روایات مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اقدامات کرتے رہیں گے