لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کی گلی یوسف شاہ والی موتی مسجد والی اور محمد پورہ والی گلی گزشتہ طویل عرصہ سے اپنے مسیحا کا رستہ ڈھونڈ رہی ہیں تفصیلات کے مطابق قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کی گلیوں یوسف شاہ والی ، موتی مسجد والی اور محمد پورہ والی گلی گزشتہ طویل عرصہ سے اپنے مسیحا کا رستہ ڈھونڈ رہی ہیں اور حکمرانوں کی عدم توجہ سے یہ گلیاں لوگوں کیلئے مسائلستان بن گئی ہیں عوامی نمائندگان کئی با ر توجہ اس جانب بندول کرانے کے باوجود تاحال یہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جسکی وجہ سے لوگوں کے مسائل اور پریشانیاں بڑھ گئی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار خصوصا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان گلیوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں