لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)تارکین وطن کوووٹ کا حق اور پارلیمنٹ میں ان کیلئے نشستیں مختص کی جائیں،ہرسال اربوں ڈالرترسیلات زندگی کی مدمیں پاکستان بھجوانے والے ووٹ جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں ،ان خیالات کا اظہاراوسلوناروے کی ممتازسیاسی،کاروباری شخصیت شیخ طارق محمودایم ڈی اوسلوبھیل سنٹرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور معاشی ترقی کو تارکین وطن نے سنبھالادے رکھاہے ،اربوں ڈالرکے ترسیلات زر(ٹرانزیکشن) سے پاکستان کی معاشیات کا پہیہ رواں دواں ہے،لیکن پاکستان سے محبت اور پاکستان کا ہروقت دم بھرنے والوں کو ووٹ کا حق نہ دیناسراسرناانصافی ہے ،تارکین وطن کو ووٹ دیاجائے اور پارلیمنٹ میں تارکین وطن کیلئے نشستیں مخصوص کی جائیں جسن پرنامزدگی کے بجائے براہ راست انتخابات کروائے جائیں،انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں م،اور پاکستان کے حالات پرمضطرب اور بے چین ہین،لاکھوں تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے ان کا پارلیمنٹ میں آنامسائل کے حل اور پاکستان کی تعمیروترقی وخوشحالی میں ممدون ومعاون ثابت ہوگا۔