لاہور……لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ سیرگاہ کی سیر مہنگی کردی ہے،انتظامیہ نے بڑوں کیلئے داخلہ ٹکٹ15سےبڑھاکر 40روپے اور بچوں ے5سےبڑھاکر20روپےکردیا،حد تو یہ کہ معلوماتی دورے پر آنے والے طلباءگروپوں کے داخلہ ٹکٹ میں بھی 100 فیصد اضافہ کر دیا ۔
لاہورچڑیاگھربچوں ہی نہیں،بڑوں کی بھی پسندیدہ سیر گاہ ہے جہاں تفریح اورمعلومات ساتھ مل جاتی ہیںمگرانتظامیہ کاپروگرام کچھ اور ہی ہے،انہوں نے عام لوگوں سےسستی تفریح چھیننےکی منصوبہ بندی کرلی،ٹکٹوںکی قیمت میں ایک ہی جسٹ میں 100فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔انتظامیہ کے اضافے کے بعد بڑوں کیلئے داخلہ ٹکٹ 15کی بجائے40روپےجبکہ کا بچوںکا داخلہ 5سے بڑھا کر 20روپے کردیا گیا ہے صرف 3برس سے کم بچے اور سینئر سٹیزز ٹکٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی دورہ کرنےوالے50طلباءوطالبات کےگروپ کی ٹکٹ600 روپےکردی گئی اور100طلباءوطالبات کےگروپ کیلئےایک ہزار روپےکے ٹکٹ لینا ہونگے ،جس میں جمعرات سے عمل درآمد ہوگا۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے لاہور چڑیا گھر کیلئے نئے جانوروں کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا ہے ،جس پر 32کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔صوبائی حکومت نے ساہیوال میں جدیدطرز کا چڑیا گھر تعمیر کرنے اور ڈویژن کی سطح پر چڑیا گھر ااور پارکس بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔