counter easy hit

پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات 2روز میں متوقع

India's national security advisers met

India’s national security advisers met

اسلام آباد …..قومی سلامتی کےمشیرناصرجنجوعہ بھارتی ہم منصب سےملاقات کےلیے آج پیرس روانہ ہونگے،پٹھانکوٹ واقعےکی تحقیقات پربھارتی ہم منصب کواعتماد لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات آیندہ 2ر روز میں متوقع ہے،دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پیرس میں طے کی گئی ہے،بھارت نے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کےلیے مثبت جواب دیا ہے، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کےلیےآج پیرس روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ پٹھان واقعہ کی تحقیقات سے متعلق بھارتی ہم منصب کو اعتماد لیں گے اور اس حوالے سے پاکستان میں ہونےو الی گرفتایوں سے بھی آگاہ کریں گے، دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے بعد خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔