زیورخ…… سوئس بینکوں میں مزید رقم رکھنے کی جگہ نہیں رہی۔ سوئس حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ فی الحال ٹیکس جمع نہ کرائیں، ورنہ حکومت کو نقصان ہوجائے گا۔
دھن کالا ہو یا سفید ، چھپایا سوئس بینکوں میں ہی جاتا ہے ، اور یہ ایک کھلا سچ ہے ، لگتا ہے سوئس بینکوں میں روپے پیسے ، اور سونے کے انبار کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار سوئٹزر لینڈ والوں کو حکومت کی طرف سے بڑی ہی انوکھی درخواست کی گی۔سوئس ٹیکس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی فی الحال ٹیکس نہ جمع کرائیں ۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر عوام نے ٹیکس جمع کرادیا تو یہ رقم بینکوں میں رکھنے کی وجہ سے حکومت کونقصان ہوگا اور اسے سالانہ ڈھائی ملین ڈالرز دینا پڑیں گے۔اس لیے عوام سے کہا گیا ہے کہ ابھی ٹیکس جمع نہ کرائیں ، جب کہا جائے اس وقت ٹیکس ادا کریں۔ یہی نہیں ، فی الحال جلدی ٹیکس جمع کرانے والوں کو دی جانے والی مراعات بھی ختم کی جارہی ہیں۔