لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغرکائرہ ،متوقع وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ شیخ خالدمحموداور پیپلزپارٹی کے دیگرکونسلران کو حلف اٹھانے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب کونسلران عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارانسان ہیں،جو میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آنے والے چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ شہرمسائل کو پاک کرنے کیلئے اقدامات کرینگے،چوہدری عمران اشرف پسوال گجرنے گزشتہ روزڈیرہ کائرہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے قافلے میں شریک ہوکرچوہدری ندیم اصغرکائرہ،شیخ خالدمحمودکی قیادت میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔