کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )موجودہ دور کا میڈیا اور PTIاپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں PTIکے راہنما طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ اور موجودہ دور میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن فرینڈلی رہی کہ عوام کے مسائل کیلئے اسمبلی میں آواز نہ اٹھائی گئی صرف گزارا کیا اور عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی ، میڈیا نے اپوزیشن کا صحیح معنوں میں کردار ادا کیا عوام کے مسائل کی آواز اٹھائی اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپوزیشن کا رول ادا کیا اور عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ، انہوں نے کہا جہاں پارلیمنٹ میں اپوزیشن فرینڈلی ہو جائے وہاں عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہر طرح کے بحران آتے ہیں عوام کی حالت بدتر ہوتی ہے جیسے گزشتہ اور موجودہ حکمرانوں کے دور میں رہی اپوزیشن کا کردار حکومت سے مسائل حل کرواتا ہوتا ہے نہ کی فرینڈلی