counter easy hit

راہداری منصوبہ : آج پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب

Transit project convened a meeting

Transit project convened a meeting

اسلام آباد ……وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری منصوبے پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کرلیا ،جس میں بعض جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے راہداری منصوبے پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کر لیاہے، جس پر مشاہد حسین سید کاکہناہےکہ تمام سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مکمل حمایت کا یقین دلا یا ہے تاہم منصوبے کی ترجیحات پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات ہو سکتے ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری پر قائم پارلیمانی کمیٹی کےچیئرمین مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھاکہملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ، اس پرکسی کو اعتراض نہیں تاہم اس کی ترجیحات پراعتراض ہوسکتا ہے ۔اسلام آبادمیں اپنی زیرصدارت اجلاس کےبعد مشاہدحسین نے میڈیا کوبتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبےپرمکمل حمایت کایقین دلایاہے ،وزیر اعظم نے اقتصادی راہداری منصوبے پر آج( جمعہ) کو تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کرلیاہے ۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ منصوبے کےذریعے پاکستان ریلوے کا نظام مضبوط کریں گے۔