counter easy hit

بھارت میں مسلمان نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ

The highest number of Muslims in India

The highest number of Muslims in India

کراچی …..بھارت میںمسلمانوں کی آبادی کا 47فیصدحصہ 20سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جو وہاں آباد دوسرے مذاہب کے مقابلے میں سب سے بڑی تعداد ہے ۔
اکثریتی مذہب کی بات کریں تو ہندوئوں کی آبادی میں بچوں اور نو عمروں کی تعداد 40فیصد ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی میں نو عمروں کا تناسب صرف 29فیصد ہے۔ عیسائیوں میں19سال تک کی عمر کی آبادی کا تناسب 37فیصد ہے۔ سکھوں میں 35فیصد اور بدھ مت میں 37فیصد ہے۔ہندوستان کی آبادی کا جملہ 41فیصد20سال سے کم عمر بچے اور جوان ہیں۔ بوڑھے صرف 9فیصد ہیں جن کی عمر 60سال سے زیادہ ہے۔ 50فیصدایسے افراد ہیں جو درمیانی عمر کے یعنی 20تا 59برس کے ہیں۔ملک میں نوجوانوں کی آبادی 2001 کے بعد سے گھٹنے لگی ہے۔ 10سال پہلے یہ تناسب 45فیصد تھا۔ 2001میں مسلمانوں میں نوجوانوں کا تناسب جن کی عمر 20سال سے کم ہے 52فیصد تھا۔ہندوئوں میں یہ تناسب 44فیصد اورجین مت میں 35فیصد تھا ۔ اعداد شمار کے مطابق مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4اعشاریہ6فیصد ایسے افراد ہیں جن کی عمر 60سال سے زیادہ ہے جینوں اور سکھوں میں یہ تناسب 12فیصد ہے۔