counter easy hit

سلمان خان، 2 گھنٹے کی میزبانی کیلئے ڈھائی کروڑ کامعاوضہ

Salman Khan,

Salman Khan,

ممبئی….. بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ایوارڈ شو میںصرف 2 گھنٹےکی میزبانی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ مانگ لیا۔
سلمان خان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوںمیںسر فہرست ہیں ۔ وہ فلموں کے منافع سے بھی اپنا معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ اب انہوں نے ایک ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض اداکرنے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایوارڈ شو کے لیے کنگ خان کی جگہ سلمان کو میزبانی کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے آمادگی تو ظاہر کردی مگر ساتھ ہی ڈھائی کروڑ معاوضہ بھی طلب کرلیا تاہم تقریب کی انتظامیہ نےان سے سوچنے اور فیصلہ کرنے کے لیے کچھ دن کی مہلت مانگ لی ہے۔سلمان خان رئیلٹی شو بگ باس 9 میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ لےرہے ہیں۔