لاہور میں نجی بنک سے چار ڈاکو 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ملزم بنک منیجر کی گاڑی بھی ساتھ لے اڑے۔
لاہور: (یس اُردو) صوبائی دارلحکومت لاہور میں حکومت نے پولیس کو اربوں روپے کا بجٹ فراہم کیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان قائم کیا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال بھی محفوظ رہیں لیکن یہ کیا۔ شہر میں ڈکیتی و راہزنی میں تو کمی آ نہ سکی اور اب دوبارہ بنک ڈکیتاں سر اٹھانا شروع ہو گئی ہیں۔ لاہور کے علاقے میکلورڈ روڈ پر واقع نجی بنک کی برانچ میں صبح سویرے ہی چار ڈاکو گھس گئے ۔ ملزمان نے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پرعملے کو یرغمال بنا لیا اور جیسے جیسے عملہ بنک میں آتا گیا ڈاکو انہیں یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے اور برانچ مینجر کی گاڑی میں 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کچھ عرصہ قبل بھی حسین چوک پر واقع بنک میں اسی طرز کی ڈکیتی ہوئی تھی پولیس آج تک اس کے ملزم تو گرفتار نہیں کر سکی تاہم حالیہ ڈکیتی کو چوری قرار دے کر ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔