لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق نے جامع مسجدریلوے روڈ لالہ موسیٰ میں بعدنمازجمعہ کھلی کچہری لگائی اور شہریوں سے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے،ڈی ایس پی شاہدنوازوڑائچ،ایس ایچ او سٹی شیرازعزیزچیمہ،ایس ایچ او صدرشفقت محمودبٹ بھی ان کے ساتھ موجودتھے،ڈی پی او گجرات کو سائلین نے تحریری درخواستیں بھی دی جو انہوں نے اپنے پاس رکھ لی اور سائلین کو بتایاکہ ہم آپ کو کال کرکے بلالیں گے،بعدازاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق نے کہاکہ محکمہ پولیس سے رشوت کومکمل ختم کرنے کا تہیہ کررکھاہے ،اگرمیراکوئی افسریااہلکارعوام سے رشوت طلب کرتاہے تو میرے نوٹس میں لایاجائے ،میں محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کو ہرگزبرداشت نہیں کروں گا،انہوں نے کہاکہ پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ کو گھرگھرپہنچانے کے عمل کا آغازکردیاگیاہے ،مستقبل قریب میں قتل کے مقدمات کی ایف آئی آربھی مدعی کو گھرپہنچائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور عوام کے تعاون کے بغیراس پر قابوپانامشکل ہے ،پاک فوج نے آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ کے ذریعے دہشتگردوں کو دیوارکے ساتھ لگادیاہے اور عوام اب خود کو کافی حدتک محفوظ تصورکرنے لگے ہیں،اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب ملک دہشتگردوں سے پاک ہوجائے گا۔