counter easy hit

)پولیس لوگوں کو انصاف اسکی دہلیز پر فراہم کررہی ہے،رائے ضمیر الحق

 Police provide justice to the people

Police provide justice to the people

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )پولیس لوگوں کو انصاف اسکی دہلیز پر فراہم کررہی ہے اور پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور FIRکی کاپنی مدعی کو اسکی دہلیز پر فراہم کرے گی ان خیالا ت کا اظہار ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے گزشتہ روز جامع مسجد ریلوے روڈ لالہ موسیٰ ، جامع مسجد نور گنجہ اور جامع صدیقہ مسجد ٹھیکریاں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہمارے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ بھی ہمیں بتائیں ہم لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے جرائم اور کرائم سے وابسطہ لوگوں کیلئے اب اس ضلع میں رکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے اس موقع پر DSPسٹی سرکل لالہ موسیٰ ، شاہد نوا ز وڑائچ ، DSPسرکل کھاریاں منظور اعوان ، SHOسٹی لالہ موسیٰ شیراز احمد چیمہ ، SHOصدر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ ، SHOصدر کھاریاں شہباز ہنجرا، اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد میں موجود تھیں