کھاریاں(نیئر صدیقی سے)کھاریاں پریس کلب کے ممبران پر مشتمل وفد نے گذشتہ روز گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو محمد عاطف جامی نے بکنگ آفس پر وفد کا استقبال کیا اس موقع پر سوسائٹی کے مینجر سیلز امتیاز احمد نے صحافیوں کو گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب کے ممبران پر مشتمل وفد نے گذشتہ روز گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو محمد عاطف جامی نے بکنگ آفس پر وفد کاپرجوش استقبال کیا ۔ وفد میں لیاقت علی قادری، نصر اللہ چوہدری، تنویر نقوی، نیئر سدیقی، میاں محمد صفدر، ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق، طاہر رشید صدیقی، امجد حسین امجد، جبار ساگر، ایم عمر، حکیم سجاد اکرم، وقاص رؤف، میاں سلیم یوسف، عزیز الرحمن مجاہد، عبدالعزیز گوندل، اعجاز مرزا، نور الاسلام، سہیل کامران اور محمد انور چوہان شامل تھے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے مینجر سیلز امتیاز احمد نے صحافیوں کو گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ سٹی ہاؤسنگ ملک کی بہترین سوسائٹی ثابت ہو گی۔ جس میں انتہائی مضبوط چار دیواری، ہسپتال، گراؤنڈز ، سینما، سکول، کالجز اور ہر بلاک میں پارک اور مسجد کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی کیمرہ کا انتظام اس انداز میں کیا گیا ہے کہ پاس ورڈ کے ساتھ دنیا بھر سے کیمرہ پر اپنے گھر کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلاک اے اور بی مکمل فروخت ہو چکے ہیں ۔ انشاء اللہ گرینڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کچھ ہی عرصہ بعد پلاٹ کا حصول لوگوں کیلئے ایک خواب بن جائے گا۔