سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ممتاز مسلم لیگی راہنما کونسلر ذکا محی الدین ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں ماضی گواہ ہے کہ قائدین مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کیا آج ن لیگی قیادت پاکستان کے چاروں صوبوں میں معاشی استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پر کام شروع کر چکی ہے جس کے اثرات عوام دیکھ رہے ہیں چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اور کرپشن کے خاتمے سمیت ماضی کی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو ملنے ہونے والی پریشانیوں کے ازالے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد عوام کو معاشی استحکام،اوربدمعاشی سے پاک پاکستان دے گی۔