لاہور……لاہورپولیس نے کاہنہ کے علاقے سے غیرقانونی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے 8ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
سی سی پی او لاہور امین وینس نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، یہ گروہ درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرتا تھا۔ملزمان میں حاجی خان، سحر گل، مبشر، زوہیب، رانا عادل، شاہ ظلہ، دلاور اور صابررحمان شامل ہے۔ سی سی پی او نےبتایا کہ ملزمان سے 120 پسٹل، 12 رپیٹر،2 آٹومیٹک گنز، 30 ہزار گولیاں، 12 رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔