جوہانسبرگ…….. انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کےتیسرےٹیسٹ میچ میں میزبان پروٹیز نے مہان ٹیم کے خلاف منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ پہلی اننگز میں پروٹیز ٹیم 313رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ہر بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل ہوا، لیکن تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی ففٹی اسکور نہ کر سکا، ڈین ایلگر 46رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 86-1985 کے پورٹ آف اسپین میں 315رنز بنائے تھے اور ڈیوڈ گاور 47رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین تھے البتہ ایکسٹراز کی تعداد 59تھی۔ دریں اثنا جو روٹ اور بین اسٹوکس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پوزیشن مستحکم کرلی۔انگلینڈ کی ٹیم 91 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔ اس موقع پر بین اسٹوکس اور جو روٹ نے کمان سنبھالی اور 16 اوورز میں سات رنز فی اوور سے زائد کی اوسط سے 111 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اسٹوکس نے 58رنز بناکر مورکل کے شکار بنے۔کم روشنی اور بارش کے سبب دوسرے دن کا کھیل جلد ختم کیا گیا، تو انگلینڈ نے 5وکٹ پر 238 رنز بنائے تھے۔ جو روٹ 106 اور جونی بیئراسٹو 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔