counter easy hit

وزیراعظم پیر کو ایران اور سعودی عرب کے ہنگامی دورے پر روانہ ہونگے

PM Monday, Iran and Saudi Arabia

PM Monday, Iran and Saudi Arabia

اسلام آباد…..وزیراعظم نواز شریف پیر کو ہنگامی دورے پر سعودی عرب اور ایران کے دورے پر جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کےساتھ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
سینئر صحافی صالح ظافر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کو ہنگامی دورے میں پہلے تہران جائیں گے جہاں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے،بعد میں وہ سعودی عرب جائیں گےاور شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق دورے کامقصددونوں برادر ممالک میں کشیدگی ختم کراناہے۔۔اس سلسلے میں سعودی عرب اور ایران سے پاکستان کے سفارتی روابط جاری تھی اور دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کےد ورے کا خیر مقدم کریں گے ۔وزیراعظم نواز شریف چوبیس گھنٹے کے دورے کے بعد واپس آکر اس صورت حال پر صلاح مشورہ کریں گے ۔وزیراعظم نواز شریف ایک دن بعد سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایران سعودی عرب کشیدگی میں کمی کیلیے عالمی رہ نماوں سے بھی صلاح مشورہ جاری رکھیں گے