counter easy hit

پشاور سے لاپتانوجوان کی عدم بازیابی ، غم سے والد جاں بحق

 Peshawar, killing father with sorrow

Peshawar, killing father with sorrow

پشاور…….. پشاور کے علاقہ سیٹھی ٹاؤن سے گزشتہ پندرہ روز سےلاپتانوجوان کی بازیابی نہ ہونے کے غم میں والد چل بسا۔ رشتے داروں نے باپ کی نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر بھرپوراحتجاج کیا۔
سیٹھی ٹاؤن کا رہائشی عابد علی گزشتہ پندرہ دن سے لاپتا ہے۔ بیٹے کے غم میں والد چل بسا جس پر مشتعل رشتے داروں نے میت جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ لاپتا شخص ایک اخبار میں ملازم ہے جس کے چار بچے بھی احتجاج میں شریک ہوئے ۔جی ٹی روڈ پر گھنٹہ بھر احتجاج سے گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ لاپتاشخص کے رشتہ داروں نے الزام عاید کیا ہے کہ پولیس کی وردی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے عابد علی کے گھر چھاپہ ماراتھا اور اسے ساتھ لےگئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتا ہے۔