وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے پراسیکیوشن بل سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ ۔ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں بات ہوئی ہماری پراسیکیوشن کمزور ہے۔
کراچی: (یس اُردو) رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایگلٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کراچی پولیس نے امن و امان اور دہشت گردی کے حوالے سے پولیس نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ حکومت اور پولیس مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ سندھ کے عوام کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا حکومت نے پولیس شہداء کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا ہے۔ پولیس جوانوں کیلئے ہم نے فنڈز 12 ارب روپے سے بڑھا کر 60 ارب کر دیئے ہیں اور امید ہے کہ پولیس سندھ اور پاکستان کے عوام کی توقعات پر پوری اترے گی۔ انہوں نے کہا ابتک کراچی سمیت سندھ بھر میں 80 فیصد سے زیادہ جرائم کا خاتمہ ہوا ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا پراسیکویشن بل پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے لیکن حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں بات ہوئی ہماری پراسیکیوشن کمزور ہے ہم پراسیکویشن کو طاقت ور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کسی پر بھی تہمت نہیں لگانی چایئے جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔