کراچی….وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کرمنل پراسیکیوشن بل کے ذریعے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس کالج کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کل سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل تمام ممبران کی ڈیسک پر پروسیکوشن بل رکھ دیاگیا تھا۔سب کو پتا تھا کہ بل متعارف کرایا جائے گا۔اگراپوزیشن نے بل پڑھ لیا ہوتا تو وہ بل میں کوئی ترمیم کی تجویز پیش کردیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے محکمہ قانون اور پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے درمیان تعاون کی کمی تھی۔بل کے ذریعے پروسیکوشن کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔