counter easy hit

کراچی میں ایگلیٹ پولیس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Karachi Police passing out parade

Karachi Police passing out parade

کراچی……دہشت گردی اور دیگرسنگین جرائم کے خاتمے کے لیے سندھ پولیس کے تازہ دم دستے تیارکرنے کا کام جاری ہے اور ایگلیٹ پولیس کا 28واں بیج بھی پاس آؤٹ ہو کر پولیس فورس کا حصہ بن گیا۔
خواتین سمیت984 اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہوئی۔ایگلیٹ پولیس کے پاس آؤٹ کرنے والے28 ویں بیج میں 977 مرداور 7خواتین اہلکارشامل ہیں۔پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے موقع پر تمام اہلکار انتہائی پرجوش اور دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے انتہائی پرعزم تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورہ، ایئر پورٹ حملہ، سبین محمود، ڈیبرالوبو جیسے ہائی پروفائل کیسز کو حل کرلیا گیا ہے ،سندھ پولیس کی کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں سندھ پولیس نے اہم کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد، ٹارگٹ کلنگ اور قتل میں 55 فیصد،اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد،بھتہ خوری کے واقعات میں 53 فیصد کمی آئی ہے۔