سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) کھوتی بوہڈ تھلے: اے سی شیعب نسوانہ کی کوششیں رائیگا،ناجائز تجاوزات کا مسلہ حل نہ ہو سکا ،ہتھ رھڑی والوں کو ہٹا دیا گیا ، دکانداروں نے سٹال لگا کر روڈ بلاک کر دی تفصیل سرائے عالمگیر مین بازار اور سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات کی شکایات تو عرصی دراز سے اخبارات کی زینت بنتی رہی ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے یہ مسلہ کبھی بھی حل نہ ہوسکاتھا جس پر اے سی شعیب نسوانہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ کیا اور مین بازار سمیت سروس روڈ سے خونچا فروشوں اور ہتھ رھڑی والوں کو ہٹا کر ایک اچھا اقدام کیا گیا جس سے خریداری کے لیے آنے والوں کوآمد و رفت آسانی ملی لیکن بد قسمتی ہے عوام کے لیے یہ سہولت بھی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ٹی ایم اے کے بعض اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے دکانوں کے سامنے سٹال لگا لیے اور بازار تنگ گلی کی شکل اختیار کرگیا ہے ذرایع کے مطابق ٹی ایم اے اہلکار ناجائز تجاوزات کرنے والوں سے ماہانہ بھتہ پروگرام کے تحت خاموش ہیں اور ان کو بازار میں دکانوں کے سامنے لگے بڑے بڑے سٹال نظر ہی نہیں آتے ،اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی خریدارای کے لیے آنے والی خواتین حضرات کے لیے پریشانی کا باعث ہے انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ عوام کی سہولت کے لیے کردار ادا کرے۔