لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )سکھ چین ہاؤس لالہ موسیٰ کے سامنے یوٹرن خونی بن چکا ہے آئے روز یہاں پر حادثات ہوتے رہتے ہیں پورے شہر کی ٹریفک کا یہاں پر رش ہوتا ہے نیشنل ہائی وے کے ارباب اختیار ریلوے روڈ کے سامنے یوٹرن بنائیں تاکہ ٹریفک کا بوجھ تقسیم ہوسکے خواتین کیلئے اور ہیڈ برج پر چڑھنا مشکل ہوگیا ہے اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں اور خونی یوٹرن پر ٹریفک کے رش کا خاتمہ ہوسکے عوامی سماجی کاورباری حلقوں نے موٹر وے کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر یو ٹرن بنائے جائیں تاکہ رش کنٹرول ہو سکے اور حادثات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے عوامی سماجی کاورباری حلقوں نے اصلاح احوال کیلئے پر زور مطالبہ کیا ہے