لاہور……طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جذام کی بیماری صرف جلد کو ہی نہیں، اعصاب اور دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرتی ہے۔ جسم،گھر اور اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔
جذام کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کے شیخ زید اسپتال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ طبی ماہرین نے جذام کے مرض کی علامات، تشخیص اور بچاؤ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ مرض ختم نہیں ہوا،پنجاب میں جذام قابو میں ہے تاہم سندھ اور ملحقہ علاقوں میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے، مردوں اور خواتین میں شرح برابر ہے ،بچے بھی اس کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ مرض انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے،تاہم جان لیوا نہیں، حاملہ خاتون سے یہ مرض بچے میں منتقل نہیں ہوتا۔