نیویارک……..نجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے موسمیاتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے سٹیلائٹ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا گیا ،تاہم واپسی کے عمل میں راکٹ درست لینڈنگ کرنے میں ناکام رہا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور یورپی کمپنیوں کا تیار کردہ موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والا مصنوعی سیارہ اسپیکس ایکس کمپنی کے فیلکن نائن راکٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دیا گیا ۔تاہم واپسی کے عمل کے دوران راکٹ عمودی لینڈنگ کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا اور اسے نقصان پہنچا ہے جبکہ گزشتہ تجربے کے دوران راکٹ نے کامیاب لینڈنگ کی تھی